نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ’مجھے کہا جاتا ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، تو کیا ہوا اگر لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں؟ کیا بھارت سے لوگ نہیں گئے، 1960 کی دہائی میں بھارتی بیرونی ممالک گئے تو اسے ’برین ڈرین‘ کا نام دیا گیا جبکہ وہی لوگ 35 چالیس سال بعد ’برین ایسٹ‘ کے طور پر واپس آئے۔ تو ہم کیوں ہر چیز کو منفی انداز میں لے رہے ہیں؟ خاکم بدہن (میرے منہ میں خاک) کیا وہ دنیا سے فنا ہونے تو نہیں جا رہے۔‘
بیرون ملک جو پاکستانی جا رہے ہیں یا جا چکے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ اوورسیز پاکستانی جہاں جہاں موجود ہیں وہ پاکستان کی مثبت پہچان ہیں! pic.twitter.com/FfBx9UoeY1
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 25, 2023
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کو کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا کی بہترین کمیونٹی امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرز ہیں جن کی تعداد 40 سے 60 ہزار کے قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا وہاں ہر امریکن پاکستانی انہی ڈاکٹرز کی وجہ سے پاکستان کو جانتا ہے۔ بیرون ملک جو پاکستانی جا رہے ہیں یا جا چکے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ اوورسیز پاکستانی جہاں جہاں موجود ہیں وہ پاکستان کی مثبت پہچان ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو وقت جیسی نعمت سے نوازا ہے، ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا سب سے قیمتی ہے۔