جناح ہاؤس حملہ: خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور دیگر دوبارہ شامل تفتیش

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور دیگر کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفتیشی آفیسر نے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے ملزمان سے مزید تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی جس کی بنیاد پر فیصلہ دیا گیا۔

تفتیشی آفیسر نے موقف اختیار کیاکہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور فسادات کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور دیگر کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا اور اس دوران ملک کی کئی اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی پاداش میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں سمیت کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور دیگر بھی جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار ہیں۔

9 مئی کے واقعات کے بعد کئی اہم رہنما پارٹی کو خیر باد بھی کہہ چکے ہیں جن میں پرویز خٹک، فواد چوہدری، عامر محمود کیانی سمیت دیگر شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان