بجلی بلوں کے خلاف احتجاج، ’آئیسکو‘ کے بعد ’پیسکو‘ نے بھی سیکیورٹی مانگ لی

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں بجلی کے  زیادہ بلوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہاہے۔ پشاور میں احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

پیسکو نے پشاور پولیس کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دفاتر کے باہر عوام احتجاج کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ملازمین تشویش کا شکار ہیں اور کام متاثر ہونے کیا خطرہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پیسکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اس لیے اہلکاروں کی جان و مال اور پیسکو تنصیبات کی حفاظت کے لیے پولیس فورس تعینات کی جائے۔

مراسلے میں پیسکو کے تمام سب ڈویژنل آفس کے باہر بھی پولیس فورس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئسیکو) نے بھی عوام کے غم و غصے کے پیش نظر پولیس کی خدمات طلب کی تھیں۔

واضح رہے کہ بجلی کے زیادہ بل آنے پر ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے، حالیہ پیدا شدہ صورت حال پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اتوار کو اہم اجلاس بلا لیا ہے۔

دوسری جانب سے نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کو فراہم کیے جانے والے بجلی کے مفت یونٹس ختم کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے