مالی سال 2023: ملکی محصولات میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ ریکارڈ

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی محصولات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر20 فیصد نموریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم وزارت خزانہ کی طرف سے دستیاب اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2023 میں مجموعی ملکی محصولات کاحجم 9.634 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے، جبکہ مالی سال 2022 میں مجموعی ملکی محصولات کا حجم 8.035 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں مجموعی ملکی محصولات کا حجم 2.695 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں مجموعی ملکی محصولات کا حجم 2.161 ٹریلین روپے تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کی محصولات کاحجم 7.169 ٹریلین روپے تھا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2022 میں ایف بی آر کی محصولات کامجموعی حجم 6.143 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ایف بی آرکی محصولات کاحجم 2.013 ٹریلین روپے رہا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے 1.759 ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس ریونیومیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر42 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی، مالی سال 2023 میں نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 1.815 ٹریلین روپے کی محصولات حاصل کی گئیں جومالی سال 2022 کے 1.280 ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 42 فیصدزیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp