نگراں وزیر صحت ندیم جان کا ایئرپورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا نوٹس

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹرز بھرتی کرنے کانوٹس لے لیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے ایئرپورٹس پر جونیئر اور ناتجربہ کار ڈاکٹرز بھرتی کیے تھے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ ادارہ کسی بھی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام ایئرپورٹس اور ملک کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کے نظامِ کو مضبوط بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بناتا ہے۔ میں نے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

نگراں وزیر صحت نے کہاکہ انکوائری میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ناتجربہ کار ڈاکٹرز کو کس طرح بھرتی کیا گیا ہے۔ دیکھا جائے گا کہ بھرتی قواعد و ضوابط کے تحت ہوئی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ انکوائری کے بعد قانون کے مطابق اس پر ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایئرپورٹس، بندرگاہ اور بارڈرز پر تعیناتیاں گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp