کوئی بھی تھیٹر این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا، صوبائی وزیر ثقافت عامر میر

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تھیٹر اسکرپٹ کی سکروٹنی، فل ڈریس ریہرسل اور این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا، اس عمل کی مانیٹرنگ کے لیے پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں صوبے بھر میں ڈراموں کی روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھیں گی۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحاشی و عریانی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنرز گوجرانولہ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ساہیوال، بھکر، شیخوپورہ اور پاکپتن کو ہدایات جاری کر دیں۔

صوبائی وزیر عامر میر کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور فحاشی پھیلانے والے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تھیٹر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈرامہ ایکٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

عامر میر کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی، کوئی بھی تھیٹر اسکرپٹ کی سکروٹنی، فل ڈریس ریہرسل اور این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں صوبے بھر میں ڈراموں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہی ہیں، جہاں بھی شکایت موصول ہوئی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟