عالمی ادارہ صحت کا پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ تاحال برقرار ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان اور افغانستان سمیت 09 ممالک کے شہریوں پر بیرون سفر سے پہلے پولیو ویکسینیشن کروانے اور پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہ کرنے کی پابندی کی سفارش کر دی۔

ڈبلیو ایچ او کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق پاکستان میں اب بھی بچوں کی ایک بڑی تعداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے، سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی صورتحال پولیو کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں۔

ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق والدین کی جانب سے مختلف سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پولیو ویکسین کا بائیکاٹ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں پولیو پروگرام کی ناکامی پاکستان کے پولیو پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

ایمرجنسی کمیٹی نے انتباہ کیا کہ پاکستان سے پولیو وائرس کا ملاوی اور موزمبیق جانا بھی پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے، تاہم بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان شہری پولیو ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

ایمرجنسی کمیٹی نے حکومتوں سے سفارش کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایشو کیا جائے، ملاوی اور موزمبیق سے بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد بھی پولیو ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp