دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے موبائل فون سے اپنا کام شروع کیا اور آج ان کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ پاکستان کی مثال لیں تو مومنہ منیر نامی لڑکی نے آئی فون سے ولاگ بنانا شروع کیے اور ایک فری ایپ آئی مووی پر ہی موبائل میں ایڈیٹنگ کرکے یوٹیوب پر ڈالتی گئیں آج ان کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔
انڈیا کی بات کریں تو ٹیکنیکل دوست نامی یوٹیوب چینل چلانے والا لڑکا آج بھی اینڈرائیڈ فون سے ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے اور پاور ڈائریکٹر نامی ایپ سے ایڈیٹنگ کرتا ہے، اب اسکے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔
سوتے ہوئے ہر کوئی خواب دیکھ لیتا ہے، وہ خواب جو آپ کو سونے نا دیں وہ آپ کی تخلیقی صلاحیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں، تب آپ آلات کے بجائے رکاوٹوں کو انجوائے کرتے ہیں۔ اچھی ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے آپ کے پاس اچھا پرسنل کمپیوٹر ہونا لازمی ہے اور اچھا پی سی ایک لاکھ کے لگ بھگ میں ملتا ہے۔ ظاہری بات ہے ہر بندہ لاکھ روپے کا پی سی افورڈ نہیں کر سکتا، ہاں موبائل ہر کسی کے پاس ہیں اور لگ بھگ ہر موبائل میں ویڈیو ایڈیٹنگ ہوجاتی ہے۔ آج آپ کو چند ایسی ایپس کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ مہنگے سے مہنگے اور سستے سے سستے فون پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
1: Adobe Premiere Rush
اس ویڈیو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن کی سب سے زیادہ پسندیدہ چیز اس میں آڈیو کا ویو فارم میں ہونا ہے، جس سے آپ آڈیو کے حساب سے ویڈیو کی ایڈیٹنگ کر سکتے ہیں، یہ بات وہ لوگ اچھے سے سمجھ سکتے ہیں جو ویڈیو ایڈیٹنگ سے منسلک ہیں۔
آڈیو ایڈیٹنگ سے آپ اس میں میوزک کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں یعنی جس جگہ آپ بول رہے ہوں گے وہاں میوزک کم ہوجائے گا جہاں خاموش ہوں گے وہاں میوزک زیادہ ہوجائے گا، دوسرا اس کا انٹرفیس ایڈوب پریمئیر پرو پی سی جیسا ہی ہے۔
اس ایپ میں آپ کلر گریڈنگ اور ایڈوب کا مشہور زمانہ سپیڈ ریمپ نامہ فیچر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ پلے سٹور پر مشکل سے ملتی ہے، اس لیے گوگل سے سرچ کرکے ڈاؤنلوڈ کریں، دوسرا یہ ایپ ہر موبائل کو سپورٹ بھی نہیں کرتی تو آپ ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھ لیں شاید آپ کے کام آجائے۔
2: Power Director
پاور ڈائریکٹر اس لحاظ سے بہترین ایپ ہے کہ یہ لگ بھگ ہر اینڈرائیڈ فون میں چل جاتا ہے، اس کا ایک مزے کا فیچر یہ بھی ہے کہ اس میں آپ ویڈیو کو ریورس کر سکتے ہیں، ویڈیو کو سٹیبلائز بھی کر سکتے ہیں اور فور کے ایڈیٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔
3: Inshot
مذکورہ تمام ایپس میں سب سے زیادہ ریٹنگ انشاٹ کی ہے، انشاٹ خاص طور پر ٹک ٹاکرز یا فیس بکرز اور انسٹاگرامرز کے لیے بہترین ایپ ہے یعنی آپکو اگر چھوٹے دورانیے کی ویڈیو بنانی ہے تو اس میں آپ کو درجنوں کول ایفکٹس دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔
دوسری سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ یہ کسٹم فونٹس کو سپورٹ کرتی ہے یعنی آپ اپنی مرضی کے فونٹس ڈاؤنلوڈ کرکے ٹیکسٹ شامل کر سکتے ہیں جی ہاں، اردو فونٹس بھی، یہی وجہ ہے کہ ویڈیو پر اردو لکھنے کے لیے اس سے بہتر کوئی ایپلیکیشن نہیں ہے۔
4: Kinemaster
کائن ماسٹر اینڈرائیڈ میں سب سے زیادہ فیچرز والا ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر ہے، اس میں آپ کو ہر قسم کا چھوٹا موٹا فیچر مل جاتا ہے، اس کا ایک فیچر اس میں آپ ہینڈ رائٹنگ بھی کر سکتے ہیں، اس کی ایک لائن میں تعریف اتنی ہو سکتی ہے کہ یہ ہر فن مولا ایپ ہے۔
5: Quick
یہ ایپ بنیادی طور پر ایک فوٹو ویڈیو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن ہے، ایسے لوگ جنہوں نے اپنی تصویروں کو مزیدار ایفیکٹ دینے ہیں اور بغیر کسی محنت کے دینے ہیں تو یہ ایک شاندار ایپ ہے، جس میں درجنوں قسم کے بنے بنائے ٹیمپلیٹس دیے گئے ہیں، جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے فوٹوز کو بس ایڈ کریں گے اور کسی ڈیزائن پر کلک کریں گے، اس کے بعد یہ ایپ ویڈیو خودبخود مختلف ڈیزائن اور میوزک کے ساتھ بنا کر دے گی۔
آپ چاہئیں تو اپنا میوزک بھی لگا سکتے ہیں، یہ ایپلیکیشن ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو ویڈیو ایڈیٹنگ میں بس اپنی تصویروں کے ساتھ ٹرانزیشن لگانا ہوتی ہیں۔