اسلام آباد ہائیکورٹ: چئیرپرسن اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈاکٹر نجیبہ عارف کی بطور چئیرپرسن اکادمی ادبیات تعیناتی کیخلاف درخواست میں فریقین کو جواب کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

سماعت کے دوران درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین اکادمی ادبیات کا عہدہ اپریل 2023 میں خالی ہوا تھا، آسامی کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا گیا، 150 امیدواروں میں سے 7 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

درخواست مین مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس نے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویو کیے تھے، وزیراعظم کی منظوری کے لیے بنائی گئی سمری میں ڈاکٹر راشد حمید پہلی پوزیشن پر تھے، تاہم ڈاکڑ راشد کے بجائے ڈاکڑ نجیبہ عارف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکڑ راشد حمید نے درخواست میں پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو فریق بنایا ہے۔ عدالت نے ںوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp