‎چیف جسٹس کا ’گُڈ ٹو سی یو‘ اور ’وشنگ یو گڈ لک‘ کا پیغام اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچ گیا

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی۔

‎سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ‎چیف جسٹس کا گُڈ ٹو سی یو اور وشنگ یو گڈ لک کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔

‎ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ چل چکا تھاکہ فیصلہ کیا ہوگا، یہ تو نظام عدل کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

’‎اعلٰی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟‘

‎شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کی سزا یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ جج لگا تھا، اور یہاں لاڈلے کو بچانے کے لیے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے ہیں۔

‎’نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔‘

سابق وزیر اعظم نے رد عمل کے اظہار میں کہاکہ ‎ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں، ‎خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے۔

انہوں نے کہاکہ چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا، ‎9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پیٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف کیسے کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب