وفاقی کابینہ بجلی بلوں میں ریلیف کا فیصلہ نہیں کرسکی

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں کوئی ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا لیکن کابینہ بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے اور بجلی بلوں پر ریلیف کے لیے آئی ایم ایف سے بات کرنی ہوگی۔

اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ آئی ایم ایف شرائط کے باعث صارفین کو بلوں پر ریلیف دینا ممکن نہیں ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی کو صارفین کو ریلیف فراہمی کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

تیل کی ترسیل ٹرانسپورٹ کے بجائے پائپ لائن کے ذریعے کی جائے گی، حکومت کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

کوئی بامعنی مذاکرات کرنا چاہے گا تو عمران خان سے مشاورت کریں گے، پی ٹی آئی کا حکومتی پیشکش پر جواب

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟