8 طریقے جن سے بیٹری کی لائف بڑھائی جا سکتی ہے

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمرجنسی کی وجہ سے کسی سے مدد لینے کو رابطہ کرنا تھا مگر فون بند، دوستوں سے یا گھر والوں سے کچھ کہنا تھا مگر فون ہی آن نہیں، ملازمت یا کاروباری ضرورت پوری کرنی تھی مگر فون آف ہو گیا، کوئی نمبر یا ڈیٹا دیکھنا تھا مگر فون بند۔ ہم میں سے اکثر لوگ فون کی بےوقت بندش کی وجہ سے کبھی نا کبھی ایسی یا ان سے ملتی جلتی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر چند احتیاطیں اپنا لی جائیں تو ایسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔ ان امور کو اپنا معمول بنا کر ہم اپنے موبائل فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک چلا سکتے ہیں اور بیٹری خرابی سے بھی محفوظ رہتی ہے۔

بیٹری کو اوورچارج نہ کریں: بیٹری کو زیادہ چارج نہ کریں، ایسا کرنے سے فون کا درجہ حرارت بڑھتا، نتیجتا بیٹری کی زندگی کم کرتا ہے۔ اگر بیٹری گرم ہوتی ہے تو فون کو آف کر دیں اور کھلی ٹھنڈی ہوا میں رکھیں۔

بار بار چارج نہ کریں: فون کو بار بار چارج کرنا بھی بیٹری کو زیادہ یا جلد خراب کرسکتا ہے۔ فون کی بیٹری کو ایک بار 20٪ تک کم ہونے دیں پھر چارج کریں۔

بیٹری کو دھوپ اور تپش سے بچائیں: بیٹری کو زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رکھیں۔ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر دھوپ پڑی ہو تو فون وہاں نہ رکھیں۔ گھر، دفتر یا تعلیمی ادارے میں کلاس سے باہر ہوں تو بھی فون کو دھوپ میں نہ رکھیں۔ گرمی کے موسم میں فون کو گاڑی میں نہ چھوڑیں۔ براہ راست دھوپ پڑنے سے بیٹری خراب ہوتی ہے۔

فون کی ہیوی اپلیکیشنز پر نظر رکھیں: آپ کے فون میں موجود بعض اپلیکیشنز بیٹری کو زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ فون کی سیٹنگز ایسی رکھیں کہ ان ایپس کا استعمال محدود رہے اور یہ بیٹری کو کم سے کم استعمال کر سکیں۔.

جی پی ایس، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ: اگر آپ کو ان فیچرز کی ضرورت نہ ہو تو بلوٹوتھ، جی پی ایس، اور وائی فائی کو بند کر دیں۔ ان سروسز کا بند یا ان ایکٹو ہونا بھی بیٹری کے ایکٹو رہنے کے دورانیے میں اضافہ کرتا ہے۔

فون کے جدید فیچرز یا ایپس کا استعمال: فون سیٹ میں موجود نئے فیچرز یا مفید ایپس جیسے داکژن اور نائٹ موڈ، کم روشنی میں کام کرنا ممکن بناتے ہیں۔ یہ ایپس بیٹری کو ڈسچارج ہونے سے روکنے میں معاون ہیں۔

چارجر کا معیار: فون کے ساتھ آنے والے چارجر کا ہی استعمال کریں تاکہ بیٹری پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔ غیرمعیاری چارجز بیٹری کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے معیاری چارجر ہی استعمال کریں جو فون کی بیٹری کو درست طریقے سے چارج کر سکے۔

اصل بیٹری تک محدود رہیں: اپنے فون کے ساتھ وہی بیٹری استعمال کریں جو اس کے ساتھ آئی ہو۔ بیٹری تبدیل کرنا پڑے تو بھی یقینی بنائیں کہ فون سیٹ والی بیٹری ہی منتخب کی جائے۔ سستے یا کسی اور وجہ سے کم معیار کی بیٹری کا انتخاب فون کے لیے بھی خرابی کا باعث ہو سکتا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ