بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، نیپرا آج سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی دائر درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دی ہے، جس میں کہا کہ جولائی میں پانی سے 37.18 اور کوئلے سے 14.68 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فرنس آئل سے 1.98 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 19.67 فیصد ، مقامی گیس سے 7.61 فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.29فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

جولائی میں 14 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت اٹھ روپے 96 پیسے فی یونٹ رہی، جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6روپے 89 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp