54 ہزار روپے سے زائد بجلی کا بل، خاتون نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی کے زائد بلوں اور مخصوص طبقے کو مفت بجلی  فراہمی کیخلاف شہری سعیدہ بیگم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسروں کو بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی فوری روکنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ اور ارکان پارلیمان کو بھی مفت بجلی اور پیٹرول کی سہولت کالعدم قرار دی جائے۔ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی پی پیز سے ریکوری کی جائے۔

درخوست گزار کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے آئی پی پی بورڈز کو بجلی پر ٹیکس سے استثنا دیا، بجلی کے محکمہ میں کام کرنے والے بھی تنخواہ لیتے ہیں، عوام کی سہولت کے لیے بجلی کے بنائے گئے سلیب بحال کیے جائیں۔

شہری سعیدہ بیگم نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین تمام شہریوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔  درخواست گزار کو بجلی کا 54 ہزار روپے سے زائد کا بل موصول ہوا ہے، تمام وسائل کے باوجود درخواست گزار بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp