امریکا: مسلمانوں کو بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت مل گئی

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں مسلمانوں کو رمضان المبارک میں نماز جمعہ اور نماز مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

نیویارک کے سٹی ہال میں مسلم رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ ’نئے قوانین کے تحت نیویارک میں مساجد کو رمضان کے مقدس مہینے میں جمعۃ المبارک اور غروب آفتاب کے وقت اذان لاؤڈ اسپیکر سے نشر کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی، جمعہ روایتی اسلامی مقدس دن ہے اور مسلمان رمضان کے دوران غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرتے ہیں۔‘

ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کا کمیونٹی افیئرز بیورو مساجد کے ساتھ مل کر نئے رہنما خطوط پر بات چیت کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اذان کو نشر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات مناسب ڈیسیبل لیول پر سیٹ ہوں، مساجد اور دیگر عبادت گاہیں 10 ڈیسیبل تک کی آواز میں اذان دی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ہم واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ مساجد اور عبادت گاہیں بغیر کسی اجازت کے جمعہ اور رمضان کے دوران اذان دینے کے لیے آزاد ہیں۔

ایرک ایڈمز کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں شریک مسلم رہنما (آئیڈیل اسلامک اسکول کی پرنسپل) صومیہ فیروزی نے کہا کہ نیویارک سٹی کے نئے قوانین ان کے طالب علموں کو ایک مثبت پیغام دیتے ہیں اور ہمارے بچوں کو اذان سن کر یاد آتا ہے کہ وہ کون ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی