پیمرا نے ’حادثہ‘ ڈراما نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو ٹی وی کے متنازع ڈرامے ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناظرین کی جانب سے ڈرامے کی کہانی پر شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

پیمرا کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معاشرتی اقدار سے مسابقت نہیں رکھتی۔

’پیمرا اتھارٹی نے ڈرامے کی نامناسب کہانی اور غیرمعیاری مواد کی وجہ سے عوامی ردعمل عمل کو خاطر میں لاتے ہوئے پیمرا ایکٹ کی سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی ہے، اور معاملہ کونسل آف کمپلینٹس کو بھیجا ہے‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز سے ’حادثہ‘ ڈرامے اور اس میں کردار نبھانے والی حدیقہ کیانی پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ڈرامے کی ٹیم پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی زندگی پر کہانی بنائی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی ایسا کردار ادا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں جس سسے کسی متاثرہ کی دل آزاری ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جب انکو نجی ٹی وی چینل نے ڈرامے میں مرکزی کردار کی آفر کی تو انکا سب سے پہلا سوال یہ تھاکہ اگر یہ ڈراما کسی کی کہانی پر مبنی ہے تو وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی