پرویز الٰہی کو آج 2 بجے عدالت میں پیش کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو حکم

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی کو دوپہر 2 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس امجد رفیق نے کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ ہم تفصیلی جواب جمع کروانا چاہتے ہیں جس پر جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ ’ٹھیک ہے پھر پرویز الہی کی رہائی کا آرڈر کردیتے ہیں آپ جواب جمع کرواتے رہیں۔‘

’آپ پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری کریں میں ان کی رہائی کا حکم دے دیتا ہوں‘

جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایسا کیا ہوگیا تھا کہ پرویز الٰہی کے وارنٹ جاری کیے گئے، نیب وکیل نے کہا کہ نیب نے قانون کے مطابق پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ہے، ہمیں عدالت کا نہ حکم ملا نہ نوٹس ہوا، یہ کیس نیب کا ہے اس کیس کو ڈویژن بینچ سنے گا۔

جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ نہ تو یہ اپیل ہے نہ نیب کیس میں ضمانت کا معاملہ ہے۔ میں نے اللہ کو جواب دینا ہے، میری نظر میں ضروری نہیں یہ کیس ڈویژن بینچ سنے۔

جسٹس امجد رفیق نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ کیا آپ نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل یا کسی اور اتھارٹی سے اجازت لے کر پرویز الہٰی کو گرفتار کیا؟

معزز جج نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ انکوائری کا کہتے ہیں تو میں سیشن جج کو حکم دے دیتا ہوں، میں ساتھ ہی پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دے دیتا ہوں۔

پرویز الہی کے وکیل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے درمیان تلخ کلامی

کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر جسٹس امجد رفیق نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بات کرنے سے روک دیا۔

جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ پنجاب حکومت سے متعلق نہیں پھر آپ کیوں مداخلت کررہے ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے استدعا کررہا ہوں۔ جسٹس امجد رفیق نے غلام سرور نہنگ سے کہا کہ آپ کی استدعا سن لی ہے اب پرویز الہی کے وکیل کو بات کرنے دیں۔

عدالت نے دوپہر 2بجے پرویز الہی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟