الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کی حتمی تفصیل 30 نومبر 2023 کو شائع کرنے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت و فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندی کےکام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کر دیا ہے۔
اب حلقہ بندیوں کی تفصیل کی حتمی اشاعت مورخہ 30نومبر 2023 کوہوگی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ بندی کےدورانیے کو کم کرنے کامقصد جتنا جلدی ممکن ہوسکے الیکشن کا انعقاد ہے۔ اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کا شیڈول بھی اعلان کر دیا جائے گا۔