پاکستان میں تعینات سفارتی مشنز کے لیے وزارت خارجہ میں بریفنگ سیشن

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے حکومتی مستعدی ڈاکٹر جہانزیب خان نے پاکستان میں موجود سفارتی مشنز سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے ممالک کی حوصلہ افزائی کریں۔

وزارت خارجہ میں سفارتی مشنز کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) پر منعقد کیے گئے بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں یہ کونسل تشکیل دی ہے جو فیصلہ سازی کو تیز کرنے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ ’ون ونڈو‘ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔

معاون خصوصی نے اپنی پریزینٹیشن کے دوران پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو خاص طور پر اجاگر کیا۔

اس بریفنگ سیشن کا اہتمام سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی  نے کیا جس میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp