خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرلیا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدرمریم نواز نے پشاور میں خیبرپختونخوا کے تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرریوں کے لیے انٹرویوز کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ترقی کا حق خیبر پختونخواہ کو بھی ہے لیکن گزشتہ 10 سال کے دوران اس صوبے کے وسائل کو لوٹا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پختونخوا کا ہیلی کاپٹر پی ٹی آئی جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا اور ترقی کو تنزلی میں کن افراد نے بدلا وہ چہرے سب کو یاد ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم د یا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp