سالگرہ مبارک نوکیا 3310: دنیا کا مقبول ترین موبائل فون جس نے لوگوں کی زندگیاں بدل دیں

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل فون ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر نئے دن کے ساتھ انقلابی اختراعات ہوتی رہتی ہیں لیکن آج ہم بات کریں گے ایک ایسے موبائل فون کی جسے ہم اکثر ہتھوڑا فون کے نام سے پہچانتے ہیں۔ ہتھوڑا فون کا نام سن کر یقیناً آپ کے ذہن میں بھی نوکیا 3310 کی تصویر آئی ہوگی۔

نوکیا کمپنی کا مشہور موبائل فون ’نوکیا 3310‘ جو اپنے زمانے کا مقبول ترین موبائل فون تھا آج ہی کے دن سن 2000 میں ریلیز ہوا تھا۔ تاہم اس کی مینوفیکچرنگ 2005 میں بند کر دی گئی۔ تب تک وہ 12کروڑ 60لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکا تھا۔

نوکیا 3310 کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر کسی نے اس موبائل فون کو سالگرہ کی مبارک باد دی تو کسی نے اس موبائل فون سے جڑی  اپنی یادوں کو تازہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیٹریوٹک ہیرو  نامی صارف نے نوکیا 3310 کو سالگرہ کی مبارک باد دی

گورو گپتا نوکیا 3310 کی فولادی مضبوطی  کا ذکر کرتے ہوئی کہتے ہیں کہ نوکیا فون میں منفرد بات یہ تھی کہ یہ فون گرنے کے بعد 3 حصوں میں بٹ جاتا تھا، سامنے کا حصہ، پیچھے کا حصہ اور درمیان میں ربڑ والا حصہ۔ کوئی رونا دھونا نہیں، بس انہیں اکٹھا کریں، کان کے ساتھ لگائیں اور کال کرنا شروع کریں۔

ری نامی ایکس صارف ٹسوے بہاتے ہوئے جذباتی ہوکر اپنے پہلے فون کو یاد کر رہی ہیں

وکٹوریہ سینٹوس نوکیا 3310 سے اپنی جڑی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میرا پہلا موبائل فون تھا اس وقت میرے بھائی نے اسے میرے لیے خریدا تھا۔ آج بھی اس کی رنگ ٹون میرے کانوں میں بجتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp