بابر کی کپتانی سے بھارت کے فیورٹ ہونے کا تاثر کم ہو گیا ہے، روی شاستری

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہاکہ جب سے بابر اعظم نے کپتانی سنبھالی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیے جانے کا سلسلہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔

بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے ای ایس پی این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پچھلے 6، 7 سالوں سے کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ میں جب بھی پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آتے تھے تو بھارت کو ہی فیورٹ قرار دیا جاتا تھا لیکن جب سے بابر اعظم نے کپتانی سنبھالی ہے یہ تاثر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بابر اعظم بہت ہی با صلاحیت کھلاڑی ہے، وہ اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اس کی طرز کرکٹ کو فالو کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ ٹاپ آرڈربیٹرز میں سے کوئی بھی بیٹر سینچری بناتا ہے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 300 تک پہنچ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے بولرز اچھے ہیں اور اچھی فارم میں ہیں، لیکن یہ بات تو ہمیشہ سے ہی طے ہے کہ پاکستان کے پاس بولنگ لائن اپ ہمیشہ سے بہترین رہی ہے لیکن بھارت کی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں ہے۔

روی شاستری نے کہاکہ بھارت کو اس میچ میں فیورٹ قرار دیتا ہوں کیونکہ بھارت کے پاس روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے بلے باز ہیں جو ٹیم کے لیے ہمیشہ سے پرفارم کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp