پاک بھارت ٹاکرا: سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی مایا ناز کھلاڑی سنیل گواسکر نے پاکستان اور بھارت کے پہلے کرکٹ ٹاکرے میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیم مسلسل میچز کھیل رہی ہے اور پاکستان کی ٹیم کو بولنگ میں بھارت پر برتری حاصل ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہاکہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے میچ میں پاکستان فیورٹ ہے، کیونکہ پاکستان مسلسل میچز کھیل رہا ہے اور ٹیم ردھم میں بھی ہے، سری لنکا میں پہلے سے افغانستان کے ساتھ سیریز بھی کھیل چکے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان کے پاس بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو بولنگ میں بھارت پر برتری حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت کے پاس بہترین بلے باز ہیں لیکن بھارتی ٹیم کی بولنگ سائیڈ کمزور ہے، تاہم پاکستان بولنگ میں بھارت پر برتری لے جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاہم پاکستان کو ایڈوانٹج حاصل ہے لیکن پھر بھی فیصلہ میدان میں ہوگا کیونکہ یہ ہائی ولٹیج میچ ہوتا ہے اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp