ایشیا کپ 2023: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز اسکور کیے تھے۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہدی حسن نے 112 اور نجم الحسن شانتو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ

 شکیب الحسن 32، محمد نعیم 18 ، مشفیق الرحیم 25 اور شمیم حسین نے 11 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جبکہ بنگلہ دیش کے 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی بیٹنگ

بنگلہ دیش کے 334 کے بڑے ہدف کے تعاقت میں افغانستان کی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی اس کے بلے باز دباؤ کا شکار نظر آئے، افغانستان کے 3 کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹربہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور یکے بعد دیگر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے رہے۔

افغانستان کی طرف سے اوپنروکٹ کیپر رحمٰن اللہ گربازاور ابراہیم زدران نےاننگز کا آغاز کیا تو رحمٰن اللہ گرباز چوتھے اوورز میں ہی 7 گیندوں پر محض 1 رنز اسکورکر کے شورف الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد رحمت شاہ کریز پر آئے تو وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے، انہوں نے 57 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے ۔ انہیں 17 ویں اوورز میں تسکین احمد نے کلین بولڈ کیا۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران ٹاپ اسکورر رہے

ابراہیم زدران کریز پر ڈٹے رہے لیکن وہ بھی 27 ویں اوورز میں 74 گیندوں پر 75 رنز بنا کر حسن محمد کی گیند پر مشفق الرحمٰن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ابراہیم زدران افغانستان کی جانب سے میچ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی تھے۔

افغانستان کی جانب سے چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے حشمت اللہ شاہدی نے ٹیم کو سہارا دینے  کی کوشش کی تاہم وہ بھی 37 ویں اوور میں 60 گیندوں پر 51 رنز بنا کر شورف الاسلام کی گیند پر حسن محمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔حشمت اللہ شاہدی  کے آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔

حشمت اللہ شاہدی کے آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان  کی طرف سے نجیب اللہ زدران نے 17 ، محمد نبی نے 3 ، گلبدین نائب نے 15 ، کریم جنت نے 1، راشد خان نے 24، مجیب الرحمٰن نے 4 اور فضل حق نے 1 رنز اسکور کیا۔

اس طرح افغانستان کی پوری ٹیم 245 رنز پر آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئی اور افغانستان نے ایشیا کپ کا چوتھا میچ 89 رنز سے جیت کر پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے سب سے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 8.3 اوورز میں 44 رنز دے کر افغانستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ شورف الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن احمد اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے وکٹ سازگار ہے، بڑا ٹارگٹ  دینے کی کوشش کریں گے۔ شکیب الحسن نے یہ سچ کر دکھایا اور افغانستان کو ایک بڑا ٹوٹل دینے میں کامیاب ہوئے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، کوشش کریں  گے کہ بنگلادیش کو کم سے کم اسکور تک محدود کریں تاکہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں آسانی ہو۔

بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں محمد نائم، نجم الحسین شانتو، کپتان شکیب الحسن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، شورف الاسلام اور حسن محمود شامل ہیں۔

افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمٰن، اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp