پاک بھارت ٹاکرے کا بے نتیجہ اختتام، بابر اعظم کا کونسا خواب پورا نہ ہو سکا؟

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ بارش کی نذر ہونے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اہم خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جہاں آج کا میچ جیتنے کے لیے پُر عزم تھے وہیں ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار اسکور مکمل کرنے پر بھی ان کی نظریں مرکوز تھیں۔ مگر بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہو سکی اور میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان ہو گیا۔

بابر اعظم اب تک ایک روز میچوں میں اپنی 30 اننگز میں 1994 رنز اسکور کر چکے ہیں، یہ ریکارڈ اِس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 36 اننگز میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کیے۔

آج کے میچ میں اگر پاکستان اپنی اننگز کھیلتا تو کپتان بابر اعظم کو اپنے2 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع بھارت کے خلاف میچ میں ہی مل جاتا۔

ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والوں میں اس وقت دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز ہیں، جنہوں نے 41 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے کرکٹر ہاشم آملہ کا تیز ترین 19ون ڈے سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا تھا۔ بابر اعظم نے 102 ویں اننگز میں 19ویں سینچری اسکور کی، جبکہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے یہ اعزاز 104 نمبر کی اننگز میں اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارت کے خلاف آج ہونے والے میچ میں پاکستانی بولرز نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر آل آؤٹ کر دیا تھا، مگر اس کے بعد بارش کی وجہ سے پاکستان اپنی اننگز نہیں کھیل سکا جس کی وجہ میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی