الیکشن کمیشن کے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسران وفاق طلب کر لیے

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاقی دارالحکومت طلب کر لیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے افسران کو وفاق بلانے کا مراسلہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری کیا گیا، جس میں الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی اور ایکس کیڈر افسران کو فوری وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

جاری کردہ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسران کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ محکموں کے افسروں کی فہرست 3 سے 4 دنوں میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp