مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا چاروں صوبوں میں دھرنے کا اعلان

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے مہنگی بجلی کے خلاف چاروں صوبوں میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا اور کہاکہ کل عوام اور تاجر برادری نے پُرامن ہڑتال کی، جس میں پیغام دیا گیا کہ ہم سابقہ حکمرانوں کے کیے گئے معاہدوں کو نہیں مانتے۔

 جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہاکہ کل عوام اور تاجر برادری نے پرامن ہڑتال کرتے ہوئے پیغام دیاکہ ہم سابقہ حکمرانوں کے کیے گئے معاہدوں کو نہیں مانتے اور مہنگی بجلی اگر حکومت خریدتی ہے تو یہ حکومت کا جرم ہے، عوام کیوں بھگتیں؟

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاہدوں کی تفصیلات لے کر سپریم کورٹ جائے گی۔ آئی پی پیز کے معاہدوں کا نقصان عوام کو ہورہا ہے۔ لوگ بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے گھریلو اشیا فروخت کررہے ہیں۔

سراج الحق نے کہاکہ پڑوسی ممالک میں بجلی پاکستان سے سستی ہے، ملک میں لینڈ، ڈرگ، آٹا مافیا من مانی کررہا ہے، جس سے پاکستان کے عوام مشکل میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو مل رہی ہے، بجلی کا بل آمدن سے زیادہ ہے لیکن افسوس ہے کہ نگراں وزیراعظم نے بجلی کے مسئلے کو نان ایشو قراردے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے، نگراں حکومت سے سوال ہے کہ آپ ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں، کیا نگرانی کا یہی مطلب ہے؟

واضح رہے کہ 2 ستمبر کو جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، اس موقع پر پنجاب بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل نے بھی عدالتی بائیکاٹ کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی