نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہونا چاہیے، کوئی ٹوپی ڈرامہ قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو ہی نگراں وزیراعظم بنانا ہے تو پھر شہباز شریف کو ہی رہنے دیں، نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہونا چاہیے، ہم کوئی ٹوپی ڈرامہ قبول نہیں کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار موجودہ حکومت کے وزیر خزانہ ہیں وہ نگراں وزیراعظم کیسے بن سکتے ہیں۔ حکومت رخصتی سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

سراج الحق نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ کس کے کہنے پر نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا، یہ اقدام آئندہ عام انتخابات کے خلاف سازش ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جاتے جاتے 3 دفعہ بجلی کی قیمتوں میں 72 فیصد تک اضافہ کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے اسمبلی میں پیش کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کی، آٹے اور ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا، بجلی بلوں میں ریڈیو ٹیکس بھی لگایا گیا ہے، اس وقت لوگ خود کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ترین ثابت ہوئی ہے، ان کا جتنی جلدی اختتام ہو جائے بہتر ہے، انہوں نے تو بس اپنے کیسز ہی ختم کروائے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں۔

ارکان اسمبلی کو فنڈز کا اجرا ضمیر خریدنے کی کوشش ہے

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ارکان اسمبلی کو 46 ارب روپے جاری کیے ہیں جو ضمیر خریدنے کی کوشش ہے، حکومت ختم ہونے سے قبل ارکان اسمبلی کو کیسے فنڈز جاری کیے جا سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے ظلم و جبر کی وجہ سے ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے عوام کے لیے خیر کی کوئی خبر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا بہاولپور یونیورسٹی کا اسکینڈل سامنے آنا انتہائی تشویشناک ہے، استاد اور طالبعلم کا مقدس رشتہ ہوتا ہے، ہم نے حکومت کو 3 اگست تک ڈیڈ لائن دی ہے کہ واقعہ ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سمسٹر سسٹم کی وجہ سے طلبا وطالبات اساتذہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے مجبور ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں بہاولپور یونیورسٹی کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے اور ملزمان کو چوکوں چوراہوں پر سزائیں دی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا