اسلام آباد میں کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں عدالتی حکم پر گرفتارسابق سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔
پیر کو کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں اس وقت اہم پیش رفت سامنے آئی جب ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون نے سماعت کے دوران سابق سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ مبینہ ملزمہ سومیا عاصم کی 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے آغاز میں کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مالکن سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کے تشدد کا کیس سامنے آیا جس پر میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھر پور آواز اٹھائی، پہلے تو جج کی اہلیہ کو عدالت سے ضمانت مل گئی تاہم کچھ ہی دنوں بعد ضمانت خارج ہونے پر سابق سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیا عاصم کو عدالتی حکم پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔
کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت،ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ سومیا عاصم کی 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر کی
— Idrees Abbasi (@idrees_abbaxi) September 4, 2023
کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے الزام میں لاہور ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو بھی ’او ایس ڈی‘ کر دیا تھا۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق گھریلو ملازمہ رضوانہ کے دائیں بازو میں فریکچر کا انکشاف ہوا، پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دشواری ، جبکہ اس کے خون میں بھی انفیکشن سامنے آیا تھا۔
گھریلو ملازمہ رضوانہ کا علاج کرنے والے جنرل اسپتال لاہور کے پروفیسر فرید الظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے، اب رضوانہ کھانا خود مانگ رہی ہے اور ذہنی کیفیت بھی ٹھیک ہے۔