عمران خان حملہ کیس ، نامزد ملزم کی ضمانت منظور

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت نے  سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے عمران خان حملہ کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کیا تھا جو آج سنا دیا ۔

عدالت نے ملزم احسن نذیر کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

دوسری طرف انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان حملہ کیس میں نامزد ملزم احسن نذیر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔

پولیس نے ملزم احسن نذیر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا جس میں ملزم نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان