لوئر دیر: زہریلا پانی پینے سے خاتون جاں بحق، 10 افراد بیمار ہوگئے

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لوئر دیر کی تحصیل ادینزائی کے گاؤں زیم اسبنڑں میں زہریلا پانی پینے سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ خاندان کے 10 متاثرہ افراد اسپتال پہنچ گئے۔

اے پی پی کے مطابق تحصیل ادینزائی کے گاؤں زیم اسبنڑں میں گھر کی ٹینکی میں کوئی زہریلی چیز گرگئی تھی۔ اس پانی کو پینے کے باعث ایک خاتون جاں بحق جب کہ گھر کے دیگر 10 افراد اسپتال پہنچ گئے۔

زہریلا پانی پینے سے متاثر ہونے والے افراد میں نسیم بیگم زوجہ شمس الوہاب ، تسلیم زوجہ گل کمین شاہ ، سعد خان ، اذان خان ، حسنین خان ،شیر بانو ، صیام خان ، ایان نور ،ایمن اور شفیع اللہ شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کو سوات کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر

پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا تھا، خواجہ آصف

پاک-قازقستان مشترکہ جنگی مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب، اسپیشل فورسز کی شرکت

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت ناکام ہوئی تو کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے