چین میں جاری تجارتی نمائش میں پاکستان کے کاروباری اداروں کی بھرپور دلچسپی

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں جاری تجارتی نمائش میں پاکستان کے کاروباری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق اس حوالے سے کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد ہونے والی تجارتی نمائش میں پاکستانی کاروباری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ان میں نیشنل بینک آف پاکستان اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن سمیت متعدد بڑے پاکستانی ادارے شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر نے چینی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خدمات کی تجارت کے شعبہ میں پاک چین تعاون تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 2019 کے بعد سے چین کے صدر شی جن پنگ نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کو دو بار مبارکباد کے خطوط بھیجے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی گفتگو میں اشارہ دیا ہے کہ چین میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی رفتار سست نہیں بلکہ تیز تر ہو گی۔

چینی صدر نے کہاکہ چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد دنیا بھر کے ساتھ کھلے تعاون اور اشتراک کار سے ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے جو ’گلوبل سروس، میوچل بینیفٹ اینڈ شیئرنگ‘ کے دور رس نظریہ سے مطابقت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp