آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متوقع ہائی وولٹیج تصادم میں دلچسپی ٹکٹوں کی قیمتوں سے ظاہر ہو رہی ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے بنیادی مراکزنے 29 اگست اور 3 ستمبر کو صرف ایک گھنٹے کے اندر مکمل طور پر تمام ٹکٹیں فروخت کردی تھیں۔
تاہم، ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ثانوی مارکیٹ میں بھی نمایاں مانگ اور قیمتوں میں ناقابل یقین حد تک تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مثال کے طور پر، ساؤتھ پریمیم ایسٹ 3 سیکشن کا ٹکٹ فی الحال ایک آن لائن اسپورٹس ٹکٹ پلیٹ فارم، ویاگوگو، پر حیران کن طور پر 21 لاکھ بھارتی روپے کی قیمت کے ساتھ درج ہے۔
صرف دو ٹکٹیں اوپری درجے کی نشستوں کے لیے باقی ہیں، جو میچ کا کسی رکاوٹ کے بغیر بہترین منظر پیش کرتی ہیں، لیکن یہ حیران کن طور پر 57 لاکھ بھارتی روپے فی نشست فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
تاہم، یہ انتہا درجہ کی قیمتیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کو بھی دعوت دے رہی ہیں۔
What is happening? @Jayshah @BCCI
World cup tickets for India vs Pakistan tickets range from 65,000 to 4.5 lakhs "per ticket" on the Viagogo website!
Daylight Robbery from these Corporates!#INDvsPAK #ViratKohli𓃵 #IndvsNep #AsiaCup2023 #ICCWorldCup2023 pic.twitter.com/YzNkmyP53c— Vasu | வாசு🇮🇳 (@Vasu281) September 5, 2023
ایک صارف نے اسے کارپوریشنز کی جانب سے دن دہاڑے ڈکیتی قرار دیتے ہوئے ویاگوگو ویب سائٹ پرورلڈ کپ کے انڈیا اور پاکستان کے میچ ٹکٹ کی 65 ہزار سے ساڑھے 4 لاکھ روپے فی ٹکٹ فروخت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ انڈیا بمقابلہ پاکستان ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹ ویاگوگو پر دستیاب ہیں لین ان کی قیمتیں تو ذرا دیکھیں۔ ’کل میں نے 15 لاکھ روپے کا ٹکٹ دیکھا اوراب یہ یا تو بک گیا ہے یا پھر ویاگوگو ایپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف مقامات پر ہندوستان کے دوسرے میچوں کے ٹکٹ بھی ثانوی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت پرفروخت کیے جارہے ہیں۔ مثال کے طور پر ویاگوگو پر انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹ حیران کن طور پر 41 ہزار روپے سے شروع ہوکر 3 لاکھ سے تجاوز کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین میچ کے ٹکٹ 2 لاکھ روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔