داماد اور بیوی کو قتل کرکے تیزابی نالے میں پھینکنے والے قاتل گرفتار

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں داماد اور بیوی کو قتل کرکے تیزابی نالے میں پھینکنے والے سفاک قاتل کو 04 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کے مطابق تفتیشی ٹیم تھانہ شیرشاہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سال 2021 میں ملزم نواز ولد سروپو نے اپنے بھائی مجید، بیٹے کاشف، بھتیجوں اکرام عرف اکرم اور الٰہی بخش عرف صدورا کے ساتھ مل کر اپنے ہونے والے داماد قربان کو اغوا کرکے تشدد کے بعد قتل کرکے کیمیکل زدہ نالے میں پھینک دیا تھا جبکہ اس قتل کے 3 یوم بعد ہی اپنی بیوی اللہ بچائی کو بھی قتل کر کے نعش کو تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں واقع قبرستان میں پھینک دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 137/2021 بجرم دفعہ 365/302/34 ت پ تھانہ شیر شاہ میں درج کیا گیا تھا۔

واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے SIO تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر ارشد تنولی کی سربراہی میں 03 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انچارج ٹیکنیکل برانچ شکیل احمد کی تیکنیکی معاونت سے کئی روز کی ریکی کے بعد پانچوں ملزمان  کو بیک وقت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟