توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو کل تحقیقات کے لیے طلب کر لیا

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے کل طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ کل نیب اسلام آباد میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

نیب ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کا کال اپ نوٹس ان کے وکلا نے وصول کیا ہے۔

بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے 3 سال کے دوران متعدد مواقع پر سونے کے زیورات کم قیمت پر حاصل کیے۔

نیب کی جانب سے اس سے قبل بھی بشریٰ بی بی کو طلب کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب