پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبصرے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جے شاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تبصرہ درست نہیں۔
I came across Mr @JayShah’s statement about security situation in Pakistan. Just to refresh his memory, Pakistan has hosted the following foreign players/teams in the past six years:
2017 – ICC World XI & SL
2018 – WI
2019 – WI (W), BD (W) & SL
2020 – BD, PSL, MCC & Zim
2021 –…— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 6, 2023
شاہد آفریدی نے جے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ 6 برس میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبصرہ کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اے سی سی کی سطح پر فیصلہ سازی کے حوالے سے مبینہ غیر پیشہ ورانہ انداز پر قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایشین کرکٹ کونسل اپنے غلط فیصلوں سے پاکستان کو پہنچنے والے مالی نقصان کا ازالہ کرے، ذکا اشرف
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کر رہا ہے، مگر بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تمام میچز پاکستان میں نہیں ہو رہے، اور ہائبرڈ نظام کے تحت ایونٹ کے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے یہ تجویز دی تھی کہ ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کروا لیے جائیں مگر اس پر بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا میں میچز شیڈول کیے گئے ہیں جہاں کا موسم ان دنوں خراب ہے، اور اس سے قبل پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہو چکا ہے۔