آئی سی سی : ورلڈکپ کے اضافی 4 لاکھ ٹکٹس کی فروخت کا اعلان

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی خواہش رکھنے والے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023  کیلئے دوسرے مرحلے میں اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا۔

بی سی سی آئی میزبان ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کے بعد ورلڈکپ کے 4 لاکھ اضافی ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کرے گا۔

بی سی سی آئی کے مطابق اضافی ٹکٹس 8 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کے اجراء کا فیصلہ ٹکٹوں کے بڑھتی مانگ کے بعد کیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے 100 دن پہلے ہی ٹکٹس فروخت کرنا کا سلسلہ شروع کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت کے شہر احمد آباد میں انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ سے شروع ہوگا۔

نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد، بھارت
نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد، بھارت

ورلڈ کپ بھارت کے 9 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا جن میں حیدر آباد، دھرم شالہ، دہلی، چنئی، لکھنو، پونے، بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ کے میدان شامل ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈیا کو ایک اور مصیبت کا سامنا، ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیرف لگانے کا منصوبہ بنالیا

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘