لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 130 مقدمات کا اندراج، متعدد دھر لیے گئے

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی پاور ڈویژن برائے توانائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیرنگرانی لیسکو کے تمام سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دوران آپریشن تمام سرکل میں 330 کنکشنز سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے130ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ11 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو 1,037,425  یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی کل رقم 4 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار 301 روپے  ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن میں اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کیے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایکس ایم این اے مہر سعید ظفر پڈہار کو 8620یونٹس (250,000 روپے)، ایکس چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو1096یونٹس (69,457 روپے)، کیبل آپریٹر سجاد احمد منڈی فیض آباد کو2500 یونٹس(125,000 روپے)، نذر حسین ایکس کونسلر پی ایم ایل این کو 12029 یونٹس (264,638 روپے)، ندیم احمد گوگھ کو9565یونٹس(414,545 روپے)، اللہ توکل ایکس وائس چیئرمین پی ایم ایل این کو 5156 یونٹس(268,112 روپے)، طارق جاوید پی ٹی آئی ورکر کو 4753 یونٹس (205,247 روپے)، ذیشان علی کو3009 یونٹس (129,023 روپے)، ساجد منظور عرف مُنا پرنس کو 65000 یونٹس (560,000 روپے)، رانا اعجاز ایکس کونسلر کو 8144 یونٹس (325,750 روپے)،اکرم وائس چیئرمین پی ایم ایل کیو کو13722 یونٹس (686,100 روپے) اور گرین کیپ سوسائٹی کو  71943 یونٹس (3,597,150 روپے) کی رقم چارج کی گئی ہے۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp