پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے، فاسٹ بولر ایشیا کپ کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی کی بارات 19 ستمبر کو کراچی میں ہوگی جبکہ 21 ستمبر کو ولیمے کی تقریب طے پائی ہے۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح رواں برس فروری میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
اطلاعات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ پہلے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں طے پائی تھی تاہم ایشیا کپ کی وجہ سے تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔
شاہد آفریدی اپنی بیٹی کی رخصتی کراچی سے کریں گے جہاں سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت ملک کے دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، دوسری جانب شاہین آفریدی اپنے ولیمے کی تقریب اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کریں گے۔
ولیمے کے لیے دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں اور تیاریاں عروج پر ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ولیمے کا ایک سادہ دعوت نامہ تیار کیا ہے جس میں آفریدی فیملی کی جانب سے مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔