گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت علی لالیکا جاں بر نہ ہوسکے۔ انہیں لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔
62 سالہ رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت علی لالیکا سابق صوبائی وزیر زکوۃ و عشر بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹریفک حادثہ اسلام آباد جاتے ہوئے پیش آیا تھا جس میں شوکت لالیکا شدید زخمی جب کہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔
شوکت علی لالیکا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین چک امیر لالیکا میں کی جائے گی۔