’جوان‘ نے پہلے ہی دن 65 کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کردی

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز 65 کروڑ بھارتی روپے کما کر باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

ساؤتھ انڈین اداکار اٹلی کمہار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان نے ہندی، تامل اور تیلگو سینیما میں دھماکہ دار انٹری کی ہے۔

’جوان‘ساؤتھ انڈین فلموں کے شائقین کے لیے بھی اچھا شگون ہے کیونکہ بالی وڈ کے کنگ خان نے ’جوان‘ سے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کا آغاز کیا ہے۔

’جوان‘ 8 ستمبر، 2023 کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی، مداحوں کی جانب سے اس فلم کی ریلیز کے انتظار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ  فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی سینیما گھروں میں لاکھوں ٹکٹس فروخت ہو چکے تھے۔ ’جوان‘ نے پہلے ہی دن 60 سے 65 کروڑ کا بزنس کیا اور شاہ رخ خان ہی کی سپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا جو رواں سال جنوری میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم ’پٹھان‘ نے پہلے روز 55 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

جوان‘ نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’برہمسترا‘ کو بھی مات دے دی، جس نے پہلے روز 35 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ یوں ’جوان‘ کے پہلے دن کا بزنس بالی وڈ کی اب تک کی کسی بھی فلم کے’ پہلے دن سے زیادہ ہے۔
جوان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر فلم دیکھنے اور پسند کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ رخ خان کے پوری دنیا میں موجود مداح بھی خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔ فلم کی کامیابی کے بعد لگ رہا ہے کہ ایسا ریکارڈ قائم کرنا کسی اور فلم کے لیے اب مشکل ہوگا کیونکہ ’جوان‘ کی کامیابی میں شاہ رخ خان کی مقبولیت کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چیلیز انٹرٹینمیٹ‘ کے بینر تلے ریلیز ہوئی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘