سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کو انتخابات سے قبل سزا دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات اور ان میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی گئی ہے۔

درخواست گزار سید اظہرعباس کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار شہری سید اظہرعباس نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سزا دی جائے۔

درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری ڈیفنس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے