گانے کے منفرد انداز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے پاکستان کا وزیر اعظم بننے اور ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے نام سے شہرت پانے والے منفرد گلوکار کا اصل نام کاشف رانا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کئی تفریحی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ راتوں رات صارفین میں مقبول ہوگئے ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر اپنا ایک تفریحی گانا ریلیز کیا تھا، جس پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، تاہم اس کے باوجود یہ ویڈیو لاکھوں میں دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں
اسی طرح جب معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشر کر انتقال ہوا تو اس موقع پر بھی انہوں نے ایک ویڈیو میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی یہ ویڈیو بھی خاصی وائرل ہوئی۔
چاہت فتح علی خان نہ صرف پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں بلکہ لندن منتقل ہوجانے کے بعد بھی وہ کلب کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ عاقب جاوید ان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔
Chahat Fateh Ali Khan wishes to become Pakistan’s prime minister one day to implement the agenda of his Pakistan Development Party (PDP), the party he formed 20 years to bring real change, happy to work in hybrid system pic.twitter.com/USA4ehARgQ
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 8, 2023
اپنی منفرد اور دلچسپ ویڈیوز کے ذریعے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خاں نے اب ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کی خواہشں کا اظہار کردیا ہے۔
برطانیہ میں مقیم صحافی مرتضٰی علی شاہ نے چاہت فتح علی سے ہوئی گفتگو پر مبنی ٹوئٹ شیئر کی ہے۔ جس کے مطابق چاہت فتح علی خان نے پاکستان ڈیولپمنٹ پارٹی (پی ڈی پی) کے نام سے اپنی سیاسی پارٹی تشکیل دی تھی۔ وہ اب اپنی پارٹی کے ایجنڈے کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں اور اس کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بھی خواہشند ہیں۔ علاوہ ازیں وہ بھی پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے دعویدار ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تبدیلی کے لیے ان کے لیے ان کے پاس پالان، ایجنڈا اور ویژن موجود ہے۔ وہ اپنی فیملی کے لیے نہیں پورے ملک کے لیے سوچتے ہیں۔
انہوں ایک سوال کے جواب میں اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ اگر انہیں سلیکٹڈ وزیراعظم بھی بننا پڑا تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔