9مئی کے واقعات: چاہت فتح علی خان نے ’یہ جو پاک آرمی ہے‘ ریلیز کر دیا

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چاہت فتح علی خان جو مقبول گانوں کی مزاحیہ پیشکش کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اب اپنی موسیقی کے ذریعے فوج کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

چاہت فتح علی خان نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے  ’’اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب نغمہ چاہت ہے آیا‘‘ جاری کر دیا۔

چاہت فتح علی خان کے تازہ ریلیز ہونے والے ’’نغمہ چاہت‘‘ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ابھی تھوڑی دیر قبل میری ائیر چیف سے بات ہوئی اور انہوں اس بات کا گلہ کیا کہ استاد چاہت فتح علی خان نے اپنے ملی نغمے میں صرف پاک آرمی کا ذکر کر کے باقی افواج پاکستان کا دل دکھایا ہے۔ میرا کام تھا کہ میں ان گلہ آپ کا سب لوگوں تک پہنچا دوں۔

اعجاز اقبال نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ٹیلنٹ کے بے تاج بادشاہ ہو آپ، کاش! آپ کا یہ نغمہ ٹی وی پر چلے تاکہ بندہ چینل تو بدل سکے۔ کمال ہی کر گئے ہو چاہت فتح علی خان صاحب ایسی آواز بہت کم سنی ہے صدیوں بعد کوئی کوئی صور سنا ہے

حامد نامی ٹوئیٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں ان کے نغمے کو شاہکار قرار دیا ہے

اگرچہ چاہت فتح علی خان کا تعلق کسی بھی طرح سے نصرت فتح علی خان خاندان سے نہیں ہے، لیکن ان کے مخصوص نام اور مقبول گانوں کی پیروڈی بنانے کی ان کی صلاحیتوں نے خاصی توجہ حاصل کی۔

چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے، اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

گزشتہ سال کاشف رانا ’چاہت فتح علی خان‘  کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

ان کے ایک تفریحی گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

رواں سال کے آغاز میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے لیے بھی ایک گانا گایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp