کراچی: دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا مالک گرفتار

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پولیس آفس پر حملے آور ہونے والے دہشت گردوں سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ دو گاڑیوں میں سوار ہو کر اپنے ٹارگٹ تک پہنچے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک گاڑی کے پی او کی عمارت کےعقب میں جب کہ دوسری عمارت کے سامنے کھڑی ملی ہے۔ پولیس کے دعویٰ کے مطابق یہ دونوں مشکوک گاڑیاں دہشت گردوں کے زیر استعمال تھیں۔

حملہ آور ان ہی دونوں  گاڑیوں میں کراچی پولیس آفس پہنچے تھے۔ ان مشکوک گاڑیوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی سے متعلق حاصل ہونے والی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں  بھینس کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر ایک گاڑی کے کامران نامی مبینہ مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کامران کو بھینس کالونی نمبر 6 سے گرفتار کیا گیا اور اس کا

ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے مطابق اس نے گاڑی ایک شو روم پر فروخت کی تھی، شوروم والوں نے گاڑی کس کو دی مجھے نہیں علم نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp