شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ، معروف اسپیشلسٹ نے رپورٹ کلیئر قرار دے دی

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینسر اسپیشلسٹ نے طبی معائنے کے بعد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور میاں محمد شہباز شریف کے کینسر ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر قرار دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن میں کینسر کے ٹیسٹ کروائے تھے جن کی رپورٹس کا معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے معائنہ کیا اور شہباز شریف کو بتایا کہ وہ رپورٹس کلیئر ہیں اور چوں کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا اس لیے اب خطرے یا پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتے ہارلے سٹریٹ کی کلینک میں ہوگا، شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد تقریباً 10 روز بعد وطن واپسی کا سفر کریں گے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو سنہ 2000 میں خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے انہیں ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے۔ وہ اس سلسلے میں سنہ 2003 میں نیو یارک کے سلوئن کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ زیرعلاج بھی رہے تھے۔

دریں اثنا سابق وزیراعظم لندن میں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں جن میں انتخابات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ ان ملاقاتوں کے بعد شہباز شریف نے یہ بھی بتایا تھا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟