عمران خان نے آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےآرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کوچیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے انہیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ مں دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاق، صدر، وزرات داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں سیکشن 184/3  کے تحت دائر سابق وزیر اعظم کی آئینی درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ عدالت آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انہوں نے دونوں قوانین میں ترامیم کے بل پر دستخط نہیں کیے ہیں جب کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2023 آئین کے آرٹیکل 8 سے متصادم ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔ آرٹیکل 8 کے مطابق کوئی بھی قانون جو بنیادی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتا یا اس کی تنسیخ کرتا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘