ڈیرہ بگٹی سے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑی اغوا،بازیابی کے لیے کوششوں کا آغاز

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ بگٹی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مسلح ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے۔ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو جانو بٹی کے علاقے میں گاڑی سے اتار کر اغوا کیا گیا۔

لیویز  حکام کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عامر ولد ذاکر حسین، فیصل ولد حنیف سہیل، احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمد اور بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔

فٹبال ٹیم میں 18 نوجوان شامل تھے جو وزیراعلیٰ گولڈ کپ ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہے تھے۔ لیویز اور سیکیورٹی اداروں نے اغوا ہونے والے کھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اغوا ہونے والے کھلاڑی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کا ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6 فٹبالرز کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سبی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے  مغوی کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیۓ مربوط کوششیں کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صورتحال کے مطابق ایف سی کی معاونت بھی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں ان کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایات دی ہیں کہ ایف سی، لیویز اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو کھلاڑیوں کی بازیابی کی کارروائی کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں  صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا ہے اور کھلاڑیوں کی فوری بازیابی کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘