بلوچستان: 2 مختلف کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی نے شر پسندوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن عمل میں لایا گیا۔ خفیہ اطلاع پر ایک مکان میں چھاپہ مارا گیا۔

اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 3 افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ علاقہ کی سرچنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ایک اور کارروائی میں 3 مبینہ اغواء کار مارے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہفتے کو سی ٹی ڈی بلوچستان نے کوئٹہ میں اغواء برائے تاوان کے ملزمان کیخلاف کارروائی کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ اغواء کار ہلاک ہوگئے جبکہ اغوا کاروں کے قبضے سے ایک مغوی بچہ بازیاب کرلیا گیا۔

اغواء کاروں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ بسمیہ اور کوئٹہ میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں