ایس آئی ایف سی کا اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے متفقہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے اور اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ہفتہ کو نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوسرے سیشن میں وزارت خارجہ، داخلہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور آبی وسائل کی جانب سے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں

اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزراء اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ وزارتوں نے بڑے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ٹائم لائنز اور حل کا احاطہ کرتے ہوئے جامع منصوبے پیش کیے۔

کمیٹی نے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے اور اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیر اعظم نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ کم عرصے میں عوام کی بہبود اور معاشی استحکام کیلے اپنا کردار کریں اور وسط مدتی اور طویل المیعاد پالیسیاں بھی بنائیں۔آرمی چیف نے ملک کی ’اقتصادی بحالی‘ کے اس بڑےمنصوبے کے لئے حکومت کی جاری کوششوں کے لئے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp